بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستانی پیسرز کا تعاقب کرنے لگیں 

  بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستانی پیسرز کا تعاقب کرنے لگیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی)بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستان کے نوجوان اور سنسنی خیز فاسٹ باؤلرز کا تعاقب کرنے لگیں،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلین فرنچائزز کا شاہین آفریدی،محمد حسنین اور فہیماشرف سے رابطہ ہوا ہے البتہ بگ بیش لیگ میں مختلف ٹیموں کے نمائندے اس بات کے منتظر ہیں کہ پی سی بی کی جانب سے اجازت کے بعد معاہدوں کی بابت معاملات طے کئے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ کی ٹیمیں ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی سکسرز پاکستانی فاسٹ باؤلرز سے معاہدوں میں دلچسپی رکھتی ہیں جن میں شاہین آفریدی سرفہرست ہیں جنہوں نے عالمی کپ کے دوراننیویارک‘ یو ایس ویمن فٹبال ٹیم کی اراکین ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جشن منانے کے دوران ایک سڑک پر موجود ہیں‘ ٹیم کی ترجمان کا کہناہے کہ امریکی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مینز فٹبال ٹیم کے مساوی معاوضے پر جاری مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں پانچ میچوں میں 16وکٹیں لے کر اپنی اہلیت ثابت کردی تھی۔اگرچہ بائیں ہاتھ کے پیسر سے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے حکام نے بھی کافی عرصے قبل رابطہ کیا تھا۔لیکن انہوں نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سبب انکار کردیا تھااوربعد میں لاہور قلندرزکوجوائن کیاتھا۔ محمد حسنین اور فہیم اشرفنے بھی حالیہ برسوں کے دوران مختلف مواقع پر اپنی کارکردگی سے متاثر کیا تاہم بدقسمتی سے انہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع نہیں مل سکا۔