فیروزوالہ، لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ،نوجوان ہلاک، 3افراد زخمی

فیروزوالہ، لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ،نوجوان ہلاک، 3افراد زخمی

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)لاہور شرقپور روڈ کی آبادی ٹھٹھہ لائچیاں میں لوڈ کی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر الطاف نے اپنے والد اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے موبائل سنٹر کے مالک کے بیٹے عمر اصغر اٹھارہ سالہ کو ہلاک کر دیا جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ اصغر علی کی دکان پر الطاف نے موبائل میں بیلنس لوڈکرایا جس پر انکے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اس رنج کی بنا پر الطاف نے اپنے والد اشرف اور دیگر افراد یونس، شاہد اور شہزاد وغیرہ کی مدد سے مسلح ہو کر حملہ کر کے محمد عمر کو ہلاک کر دیا جبکہ بلقیس بی بی اور طارق وغیرہ زخمی ہو گئے۔شرقپور پولیس نے مقتول کے والد اصغر علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی