راوی روڈ،پارک سے لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ کے علاقے بتی چوک کے قریب پارک میں 50 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔