پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی،82ملزم گرفتار  

  پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی،82ملزم گرفتار  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث 82ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگز کے10ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمدکیا گیاہے۔
 ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران9ملزمان کے قبضہ سے09پسٹلز اورگولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے2کلوگرام سے زائد چرس اور612 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران قمار بازی میں ملوث12 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 29 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لاؤڈسپیکراورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر10ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -