ٹوکیوحصص منڈی میں بہتری آگئی

ٹوکیوحصص منڈی میں بہتری آگئی

  

ٹوکیو(آن لائن)امریکی حکومت کی جانب سے بعض چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے اپنے منصوبے میں تاخیر کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز ٹوکیو میں حِصص قیمتوں میں اضافہ ہوا۔نِکے اِشاریہ گزشتہ روز کے  بند بھا کے مقابلے میں 199 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 20 ہزار 655 پر بند ہوا۔منڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر سے متعلقہ حِصص کی خریداری کے آرڈرز غالب رہے کیونکہ امریکہ، چین سے سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کی درآمد پر اضافی محصولات میں تاخیر کر رہا ہے۔ لیکن ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ کئی سرمایہ کاروں نے دوپہر کے بعد انتظار کرو اور دیکھو کا رویہ اپنایا کیونکہ امریکہ-چین تجارتی مذاکرات کے امکانات اب بھی غیر یقینی ہیں۔

مزید :

کامرس -