دوسری پاکستان ایکسپو لندن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

    دوسری پاکستان ایکسپو لندن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ میں دوسری ”پاکستان ایکسپو لندن“ 17اگست کو منعقد ہو گی۔ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے فہد برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستانی دستکاریوں کی بیرون ملک مانگ کے پیش نظر ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے برطانیہ میں پاکستانی دستکاریوں کی سالانہ نمائش کا سلسلہ شروع کیا تھا اسی حوالے سے دوسری پاکستان ایکسپو لندن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سٹالز کی بکنگ بھی ہو گئی ہے۔انہوں نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ اس نمائش میں پاکستانی دستکاروں کی بڑی تعداد شریک ہو گی اور وطن عزیز کے ہر حصے کی دستکاریوں کے شاہکار نمونے نمائش میں پیش کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایاکہ یہ نمائش 17اگست کو پاک ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گی۔

مزید :

کامرس -