تاجر برادری کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، راولپنڈی چیمبر 

    تاجر برادری کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، راولپنڈی چیمبر 

راولپنڈی (بیورورپورٹ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں  کے ساتھ یک جہتی کرنا ہے اور انہیں یقین دلانا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر چیمبر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کے لیے کچہری چوک تک یو م سیاہ ریلی بھی نکالی گئی جس میں رکن اسمبلی شیخ راشد شفیق، ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر سمیت،آر سی سی آئی کے گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین، چیمبر ممبران، انجمن تاجران کے نمائندے شاہد غفور پراچہ اور شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کاز کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

مزید : کامرس