زرعی ہیلپ لائن آج سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گا، محکمہ زراعت

 زرعی ہیلپ لائن آج سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گا، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے بعد (آج)16اگست سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی۔محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے دوران اتوار 11اگست سے جمعرات 15اگست تک بند رہی جبکہ(آج) جمعہ 16اگست  سے زرعی ہیلپ لائن دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی  کو بتایاکہ پنجاب  زرعی ہیلپ لائن  عید تعطیلات کے سلسلہ میں پانچ یوم بند رہی۔عید تعطیلات کے بعد جمعہ 16اگست سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کارصبح 08:00بجے تا شام 08:00بجے ہوں گے۔
کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -