کوٹ لکھپت،کار کی رکشہ کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 30 سالہ شخص جاں بحق جبکہ 3 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے فیروز پور روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 30 سالہ شفاقت موقع پر جاں بحق جبکہ 3 مسافر عابد،تنویر وغیرہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔