تولیہ کی بر آمدات میں 19.52فیصد کمی 

    تولیہ کی بر آمدات میں 19.52فیصد کمی 

  

اسلام آباد(آن لائن)جون 2019 کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 19.52فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2019 کے دوران تولیہ کی برآمدات 8.5ارب روپے تک کم ہوگئیں جبکہ مئی 2019 کے دوران تولیہ کی برآمدات کا حجم 10.6ارب روپے رہا تھا۔اس طرح مئی 2019 کے مقابلہ میں جون 2019 کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات میں 2.1ارب روپے یعنی 19فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -