شرقپور شریف، دو گروپوں کے درمیان  جھگڑا، نوجوان جاں بحق،دوسرا شدید زخمی  

 شرقپور شریف، دو گروپوں کے درمیان  جھگڑا، نوجوان جاں بحق،دوسرا شدید زخمی  

 شرقپور شریف (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں ایک نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ لالچیا ں میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدد اختیار کر گیا اور لاٹھیوں،ڈنڈوں سے مار کٹائی ہوئی اور اس دوران ایک نوجوا ن نے فائرنگ کر کے شرقپور کے محلہ میاں صاحب کے رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان عمر کو گولی ما ردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہ وسکا لڑائی میں ایک نوجوان طارق اور خاتون بلقیس بی بی بھی زخمی ہوگئے تھانہ شرقپور پولیس نے عمر کے والد اصغر علی کی درخواست پر 16افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 کر کے متعدد افراد گرفتار کر لئے اور تفتیش شروع کر دی۔ 

مزید : علاقائی