الکبیر ٹاؤن میں 14 اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب 

الکبیر ٹاؤن میں 14 اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب 

  

لاہور (پ ر)الکبیر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کی ہدایات پر 14 اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کی گئی گی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین الکبیر ٹاؤن چودھری اورنگزیب،ممبر گورنگ باڈی ایل ڈی اے عامر ریاض قرشی تھے۔الکبیر ٹاؤن کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں مبا رک ہو۔ہم ملک اور قوم کے لیے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنے آٓباؤاجداد کی لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والی اس مملکت خداد کی حفاظت کریں۔ ہم اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کے صلے میں ملنے والی آزادی کی جتنی بھی قدر کریں وہ کم ہے۔ چیرمین الکبیر ٹاؤن چودھری اورنگزیب کشمیری بھائیوں کی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف اٹھائی جانے والی آواز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔  پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے جہدوجہد کے لئے کی جانے والی کوششوں کی بھرپورحمایت کی ہے۔مارکیٹ کمیٹی الکبیرٹاون نے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی ہمیشہ شدید مذمت کی ہے۔ہرفورم پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیاہے۔ ہم دنیابھرکی مقتدر قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم اور زیادتیوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کشمیری بھائیوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خودارادیت کے مطابق اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کی حمایت کریں۔ 

مزید :

کامرس -