زرعی سائنسدان بہترین فصلوں کی نئی اقسام تیار کریں گے 

زرعی سائنسدان بہترین فصلوں کی نئی اقسام تیار کریں گے 

  

فیصل آباد(اے پی پی)  پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی ہدایت پر زرعی تحقیقی اداروں کے سائنسدان کپاس، کماد، دھان،گندم،مکئی کی بہترین پیداواری استعداد کی حامل نئی اقسام تیار کریں گے جو کھاد و پانی کی کم مقدار کے حصول کے باوجود بیماریوں سے پاک بہترین قوت مدافعت کی حامل بمپر کراپ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔ پی اے آر سی کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ اقدام کامقصد جہاں ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور زرعی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ہے وہیں شاندار پیداوار کے حصول کے بعد اضافی زرعی اجناس کی بیرونی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ہے تاکہ ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے زرعی ماہرین اور زرعی سائنسدان بے شمار خداداد صلاحیتوں سے لیس ہیں جو کسی بھی اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ نئی فی ایکڑ اضافی پیداوار ی صلاحیت کی حامل اقسام کی دریافت اور کاشت سے ملک میں زرعی انقلاب برپا کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ماہرین زراعت نے مختلف فصلوں اور سبزیوں و پھلوں کی جو اقسام تیار کی ہیں ان سے ملک کی زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔ 

مزید :

کامرس -