کوٹ رادھا کشن:شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان کوقتل کردیاگیا

  کوٹ رادھا کشن:شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان کوقتل کردیاگیا

کوٹ رادھا کشن(نامہ نگار)شراب پینے سے منع کرنے پر بیس سالہ نوجوان کو فائر مار کرقتل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عید کی رات نواحی گاؤں ہندال کا رہائشی عبدالو حید اپنے عزیز کو ملنے کے لیے اس کی ڈھاری پر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم احسن جوکہ شراب پی رہا تھا۔ اس نے اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم طیش میں آ گیا اور پسٹل نکال کر اسے پیٹ میں فائر مار دیا جس کی وجہ سے عبدالوحیدجاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کے والد صفدر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی