محکمہ زراعت کا کپاس کو محفوظ بنانے کیلئے نجی شعبے کا بھر پور تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ

محکمہ زراعت کا کپاس کو محفوظ بنانے کیلئے نجی شعبے کا بھر پور تعاون حاصل کرنے ...

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ) محکمہ زراعت نے کپاس کو سفید مکھی اور دیگر کیڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے نجی شعبے کا بھر پور تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نجی شعبے کے تعاون سے جدید تکنیکی تدابیر اور تحقیقات پر مبنی لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے کپاس کو مہلک کیڑوں سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے محکمہ زراعت اور نجی شعبے کے درمیان ہونے والی نشست میں طے پایا ہے کہ کسان کی کپاس کو خطرناک کیڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اور اسے اس کی محنت کا ثمر دلانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ نجی شعبے کی طرف سے واضح کیا گیا کہ سفید مکھی پر قابو پانے کیلئے ان کے پاس وافر مقدار میں متعلقہ کیمیکل موجود ہے لہٰذا ضرورت پڑنے پر اس کیمیکل کو مؤ ثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاوہ دوسری زرعی فصلات کو بھی سفید مکھی سے محفوظ بنایا جائے گا تاکہ کپاس پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ نہ سکے۔

مزید :

کامرس -