سیدوالا، محنت کش کو بستر پر قتل کر دیا گیا،ٹرک نے خاتون کوکچلڈالا

سیدوالا، محنت کش کو بستر پر قتل کر دیا گیا،ٹرک نے خاتون کوکچلڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیدوالا (نامہ نگار) سیدوالا میں نامعلوم افراد نے سوتے میں گلہ دبا کر محنت کش کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈھاری جٹاں کا رہائشی عبدالغفور اپنے گھر میں سویا تھا۔ نامعلوم افراد دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گلہ دباکر اور بدترین تشدد کر اسے قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہوگئے تھانہ سیدوالا پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں سیدوالا بچیکی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے محنت کش کی ایک بھینس ہلاک اور ایک کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ کار میں سوار افراد نے مبینہ طور پر شراب پی رکھی تھی۔چک نمبر 17کی رہائشی خاتون ارشاد بی بی اپنے بیٹے ندیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جڑانوالا جارہی تھی۔سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر نیچے گر گئی اور پیچھے سے آنے والے ٹرالہ نے کچل دیا۔ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی، ندیم اور اکبر،مجید زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -