فیروزوالہ: بس کی موٹرسائیکل کوٹکر،2بہنیں جاں بحق،3افرادزخمی

    فیروزوالہ: بس کی موٹرسائیکل کوٹکر،2بہنیں جاں بحق،3افرادزخمی

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ کی آبادی کھٹیالہ ورکاں کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جسکے نتیجہ میں دو کمسن بہنیں 2 سالہ زینب فاطمہ اور پانچ سالہ نور فاطمہ جاں بحق جبکہ انکاباپ اشفاق اور والد ہ سونیا، ماموں نوید احمد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکھم کے رہائشی اشفاق اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ راستے میں فیصل آباد سے سیالکوٹ آنے والی تیزرفتاربس نے انہیں روندڈالا۔ 2کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالوں میں بچیوں کاباپ،ماں اور مامو ں شامل ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی