شیخوپورہ، اچانک گولی چلنے کے باعث 2 بچے زخمی
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)فیصل آباد روڈ کی آبادی مانانوالہ گاوں کوٹ جگجیت سنگھ میں بچے سے رائفل کی گولی چلنے کے باعث 2 بچے شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 12سالہ ذیشان اور 8سالہ واصف شامل ہیں زخمی بچوں کو ہسپتال ریفر کر دیا گیا،ذیشان اور واصف گھر میں اکٹھے کارٹون دیکھ رہے تھے کہ گھر میں پڑی رائفل کا ذیشان نے ٹریگر دبا دیا فائر چلنے سے ذیشان اور واصف دونوں زخمی ہو گئے مقامی پولیسں مصروف تفتیش ہے۔