کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ عمران خان 

  کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا ہے کہ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی،  مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو نافذ اور مواصلاتی نظام بند ہے، مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے موجود بھارتی فوج اور مزید نفری تعینات کی گئی، اب مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے کیا دنیا سربیا کی طرز کا قتل عام مقبوضہ وادی میں خاموشی سے دیکھے گی؟عمران خان نے کہا کہ دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں اگر ایسا ہوا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، مسلمان دنیا میں شدت پسندی بڑھے گی اور تشدد جنم لے گا۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -