مقبوضہ کشمیرسے متعلق وزیر اعظم کی  تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب

  مقبوضہ کشمیرسے متعلق وزیر اعظم کی  تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر  اعظم کی بنائی گئی مقبوضہ کشمیرسے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ اولین اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ہفتے کے روز  ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پراقدامات میں پیش رفت پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔اس اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفور بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزارت خارجہ میں دن 11 بجے ہوگا۔فروغ نسیم،فردوس عاشق اعوان اور دیگر قیادت شرکت کرے گی، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرکے چیئرمین اوراٹارنی جنرل بھی شریک ہوں گے۔ 

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ اول