بھارت کو سبق سکھانے کا فیصلہ اور وقت ہمارے ہاتھ میں ہے

    بھارت کو سبق سکھانے کا فیصلہ اور وقت ہمارے ہاتھ میں ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے بھارت کو سبق سکھانے کا وقت تو ہر وقت موجود تھا، ہے اور ہے گا لیکن اصل بات تو یہ ہے ہم نے آخر اس وقت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کب کرنا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہی وقت ہے بھارت کو سبق سکھایا جائے کیونکہ اسوقت بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے اور کرفیو کی وجہ سے انکا زندہ رہنا مشکل ہو چکا ہے اگر ہم نے اس کو ابھی سبق نہیں سکھانا تو پھر کب سکھانا ہے، کیا ہم نے گزشتہ بارہ دنوں میں ڈائیلاگ مارنے سے آگے بڑھ کر عملی طور پر کچھ کیا ہے؟اس وقت مقبوضہ وادی بھارتی فوج کی وجہ سے موت کی وادی میں تبدیل ہو چکی ہے لہٰذا یہی وقت ہے حکومت نے بھارت کو جو بھی سبق سکھانا ہے وہ سکھا دے۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول