حکومت بھارت کو بروقت سبق سکھانے کا موقع گنوا چکی

حکومت بھارت کو بروقت سبق سکھانے کا موقع گنوا چکی

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا میرے خیال میں بھارت کو بر وقت سبق سکھانے کا وقت تھا وہ ہم نے گنوادیا ہے کیونکہ بھارت تو مسلسل مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر کرفیو لگا کر ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرا رہا ہے کیا ان سب پر حکومت نے دنیا بھر مین اپنا کوئی مشن بھیجا جوعالمی برادری کو بتا سکے اور دکھا بھی سکے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کیا کچھ کردیا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سفارتی محاذ پر بھی پاکستانی وزیر خارجہ کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکے،حکومت بتائے کیا اس نے اب تک او آئی سی اور اقوام متحدہ سے کوئی رابطہ کیااور ان کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھایا، حکومت نے اس ایشو کو لیکر محض بیان بازی کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا لیکن دوسری جانب بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کا بازار گرم کررکھا ہے، حکومت نے کوئی ایکشن لینا ہے تو فوری لے بیان بازی پر وقت گزاری نہ کرے۔

چودھری منظور

مزید :

صفحہ اول -