کشمیر لوورز سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ڈی پیز سیاہ کر دیں
اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور بھارتی یوم آزادی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ کے مو قع پر پا کستا ن اور دنیا بھر میں کشمیریوں سے محبت کرنیوالے سوشل میڈیاصارفین نے انکا بھر پو ر استعمال کیا ”15AugBlackDay“ KashmirBaneyGaPakista ہیش ٹیگ کا استعمال کر کے متعدد صارفین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سرکاری اور ذاتی ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ڈی پیز کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر رات 12بجے سیاہ کر دیا تھا۔ترجمان پاک فوج کی دیکھا دیکھی تمام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی اکاونٹ ڈی پیز کا رنگ سیاہ کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاونٹس کی ڈی پیز کو بھی سیاہ کر دیا گیا۔
ڈی پیز سیاہ