مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: فردوس عاشق

    مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: فردوس ...

  

پشاور/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر روس نے پہلی مرتبہ بھارت کی حمایت کی بجائے ایک کاز کو سپورٹ کیا جس پر ہم دوست ملک کے مشکور ہیں، عمران خان نے دنیا کو جھنجھوڑا اور سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس سفارتی فتح ہے۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی کی شیطانی ذہنیت کو ملیا میٹ کریں گے۔ ہمسایہ ملک اپنی ہی لگائی آگ میں بھسم ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں کربلا کی یاد تازہ کر دی ہے۔مشیر اطلاعات ہندوستان نے تمام اقلیتوں کو دیوار سے لگا کر آگ میں جلنے اور بھسم ہونے جا رہا ہے۔ بارہ دن کے کرفیو نے کربلا کی یاد تازہ کی، کشمیر میں ہر گھر کے باہر فوجی کھڑے ہیں۔ بھارت میں بسنے والی اقلیتیں شرمندہ ہیں، اب سوائے ہندو ازم اورہندو بالادستی اور آرایس ایس کی غنڈہ گردی کی کے سوا وہاں کسی کی جگہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے، سیاہ کاری اور مکروہ عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ سیاسی محاذ پرہم سے زیادہ کوئی دفاع نہیں کرسکتا۔ کل جس جس نے 14 اگست منایا سب جانتے ہیں اور جس جس نے اپنی ذات کومنایا سب جانتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے اوراسکے پیچھے22 کروڑ عوام کھڑی ہے۔ خیبر پختونخوا میں جو نو گو زایریا تھے اج اس میں امن قائم ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو حق دلوا کر رہیں گے۔ بحیثت پاکستانی ہم سب اپنے بھائیوں کے وکیل ہے۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی نا مکمل ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کیخلاف بروقت اقدامات کریں۔ دنیا بھر میں عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر بھارت کے ظلم وستم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے عمران خان نے امن کو موقع دیا۔ مودی امن سے کھیلنا چاہتا ہے توہم ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تمام عمل میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے، فوج تعدادکے بجائے جذبہ ایمانی پریقین رکھتی ہے۔ مسلح افواج نے دہشت گردی جیسے کینسر کا صوبے سے خاتمہ کیا۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ بھارت کو مجبور کیا سکے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کا جاسکے۔

فردوس عاشق اعوان

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں (آج) جمعہ کو مسئلہ کشمیر پر بحث شروع ہورہی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو پچاس سال بعد سلامتی کونسل میں اٹھانا پاکستان کی بڑی سفارتی وسیاسی کامیابی ہے۔ یہ امر ثابت کرتا ہے کہ اگر لگن سچی ہو اور قیادت مخلص ہو تو دشمن کو مشکل محاذ پربھی شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جنگ جیتنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام پاکستانی باہمہ اتفاق و اتحاد کامظاہرہ کریں اور وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جنگ جیتی جاسکے۔

 شہریار آفریدی

مزید :

صفحہ اول -