جنگ ہوئی تو بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، فواد چودھری

جنگ ہوئی تو بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، فواد چودھری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ جنگ ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، بھارت کشمیر کے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعرات کے روز کوپن ہیگن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، پاک بھارت جنگ کا افغان جنگ سے موازنہ نہ کیا جائے، جنگ ہوئی تو شدت پوری دنیا میں محسوس کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ وہ کشمیری رہنما جو پاکستان کے موقف کے مخالف تھے، آج نادم ہیں، آج کشمیر میں کوئی بھارت کا نام لینے کو بھی تیار نہیں ہے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول