ترنگا کی تصویر شیئر کرنے پر ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پرشدید تنقیدکا سامنا

ترنگا کی تصویر شیئر کرنے پر ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پرشدید تنقیدکا سامنا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ٹیسٹ سٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا بھا ر تی ترنگا لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ترنگا لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی تو ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیا۔ زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کیلئے یوم سیاہ منائیں،جبکہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔ فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کی کہ بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں اس کیساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی) اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کئے۔اقرا اسلم نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”مسلمان ہونے کی وجہ سے کچھ تو خیال کریں“۔

ثانیہ مرزا

مزید :

صفحہ اول -