اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 19 اگست کو طلب کر لیا

  اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 19 اگست کو طلب کر لیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 19 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ کمیٹی کو ملکی خارجی، داخلی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اجلاس میں شریک ہوں گے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن ہیں۔ مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف اور دیگر سینیٹرز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -