اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں تو کشمیرآزاد ہوگا، خورشید شاہ

  اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں تو کشمیرآزاد ہوگا، خورشید شاہ

سکھر (آ ئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا اختلافات بھلاکرآگے بڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا، ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا،تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے جمعرات کے روز یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا اختلافات بھلاکرآگے بڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا، ہمیں ملکر لڑنا پڑے گا، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔ 80ہزارکے قریب لوگ شہیدہوچکے ہیں، ہمیں د کھا وے کی جنگ نہیں لڑنی، ہمیں وہ مکا دکھانا ہے، جو لیاقت علی خان نے دکھایا تھا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے، مسلمانوں کا قتل عام قبول نہیں، دنیا ہمیں لالی پاپ دیتی ہے، دنیا کہتی ہے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کریں گے مگر بھارت کو تھپکی دیتے ہیں،انھوں نے شعر پڑھا کہ اتحاد ختم ہوتا گیا اورہم ٹوٹتے گئے، کربلا کے ظالموں کے آگے نہیں جھکے تو تم کیا چیزہو۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول