وزیراعلیٰ پنجاب ڈیرہ کے سیوریج منصوبوں کیلئے جلد فنڈز کا اعلان کرینگے‘کمشنر

وزیراعلیٰ پنجاب ڈیرہ کے سیوریج منصوبوں کیلئے جلد فنڈز کا اعلان کرینگے‘کمشنر

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ عید کے تینوں ایام میں ڈیرہ غازیخان شہر سے چار سو دس ٹن اور تونسہ سے سو ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں ڈی جی خان کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ابتدائی طور پر 25 کروڑ پرمنظور جن میں سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں ڈی جی خان شہر کی پچاس فیصد آبادی کا سیوریج سسٹم ان سروڈ ہے ان کے باعث سیوریج (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

مسائل جنم لے رہے ہیں یہ بات انہوں نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں شہرکے مختلف امور پر پریس کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہی جبکہ مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور آرپی او عمران احمر نے بھی میڈیا بریفنگ دی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا بھی موجود تھے کمشنر نے ڈی جی خان کی صفائی،فلڈ،یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ عید کے تین ایام میں ڈی جی خان شہر سے 410 ٹن اور تونسہ سے 100ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں ڈی جی خان کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ابتدائی طور پر 25 کروڑ پرمنظور جن میں سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے جاری کردئے گئے ہیں ڈی جی خان شہر کی پچاس فیصد آبادی کا سیوریج سسٹم ان سروڈ ہے ان کے باعث سیوریج مسائل جنم لے رہے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی نے شہر کی میگا سیوریج سکیم کے لیے 3ارب کے قریب سکیم منظور کر لی ہے جلد وزیر اعلی خود اعلان کریں گے کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک نے کہا کہ حالیہ رود کوہی کے فلڈ سے آٹھ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو ئیں انسانی جسم کا کوئی نعم البدل تو نہیں لیکن دو تونسہ اور چھ ڈی جی خان کے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے انہیں مالی معاوضہ دیا جائے گا۔سیلاب سے ہونے والے گھروں اور فصلات کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد آٹھ ماہ سے ایک سال کے دوران شہر میں میگا پراجیکٹ مکمل کروایا جائے گامانکا کینال کی صفائی اور شجرکاری پر سرکاری ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیاآرپی او عمران احمر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں مساجد، عید گاہ اور کھلے مقامات پر 1328 عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔33سو کے قریب پولیس ملازمین نے عید کے اجتماعات پر ڈیوٹی دی۔ڈیرہ ریجن میں 30 مویشی منڈیوں میں 1500 اہلکاروں نے ڈیوٹی دی۔ریجن میں چودہ اگست کے 86 پروگرام پر 2000 پولیس ملازمین نے ڈیوٹی دی۔

کمشنر ڈیرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -