بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے‘لیگی اراکین اسمبلی

بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے‘لیگی اراکین اسمبلی

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس سے انسانیت شرما جاتی ہے،9 روز سے کرفیو نافذ کر کے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مرکزی انجمن تا جران کے صدر حاجی محمد جمیل بھٹی،پادری فادر سلیم حفیظ اور منظور برکت ماڑی والا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق چیئرمین پیر عامر ممتاز چشتی،سابق ممبر ضلع کونسل نذیر مسیح رندھاوا،پاکستان ٹریڈرز اتحاد کے تحصیل صدر محمد یٰسین بھٹی،پیر سلمان چشتی،پیر دانش چشتی،ملک محمد شریف،محمد ارشد جوئیہ اور اسلم جمال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے بعدازاں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر راہنما?ں کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے فوارہ چوک میں نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔

لیگی اراکین اسمبلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -