عید تعطیلات ختم‘ پردیسیوں کی واپسی شروع‘ ٹرانسپورٹرز کی اوورچارجنگ

  عید تعطیلات ختم‘ پردیسیوں کی واپسی شروع‘ ٹرانسپورٹرز کی اوورچارجنگ

ملتان (سپیشل رپورٹر)عیدالالضحیٰ کی سرکار ی تعطیلا ت ختم ہوتے ہی دیگر شہرسے آنیوالے والے شہریوں نے گذشتہ رات ہی ملتان پہنچنا شروع کردیا تاکہ بروز ہفتہ کو دفاتر اور تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھولے جا سکیں،ملتان سے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

جانیوالی بسوں، ویگینوں پر رش میں کمی جبکہ بیرون شہر سے آنیوالے مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عیدالالضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور پردیسیوں نے ملتان پہنچنا شروع کردیا ہے جبکہ دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں نہ ہونے پر کرایوں میں 100سے 150روپے کا اضافہ کردیا۔ جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے مابین تو تکار اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہے۔

عید تعطیلات ختم

مزید : ملتان صفحہ آخر