بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا 21اگست کو پندرھواں کا نووکیشن‘ تیاریوں کا سلسلہ شروع

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا 21اگست کو پندرھواں کا نووکیشن‘ تیاریوں کا ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے 15ویں کانووکیشن کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ زکریایونیورسٹی کا کانووکیشن 21اگست کو جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں گورنر پنجاب چودھری سرور شرکت کریں گے، کانووکیشن کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ہیں اورمختلف کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔ اس کانووکیشن میں 8فیکلٹی کے 4ہزار سے زائد طلبا کو ڈگریاں دی جائیں گی، بغیر کاسٹوم کے کسی طالبعلم کو ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، کاسٹوم کی فرم 20 اگست کو یونیورسٹی پہنچ جائے گی جبکہ 20اگست منگل کو کانووکیشن کی ریہرسل ہوگی۔

کانووکیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -