بھارت کشمیریوں پر ریاستی مظالم بند کرے، عامر غفار لون، جاوید شاہ

بھارت کشمیریوں پر ریاستی مظالم بند کرے، عامر غفار لون، جاوید شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر لبریشن سیل کشمیر سینٹر کراچی کے زیر اہتمام بھارت کے یوم آزادی پر کراچی پریس کلب کے سامنے یوم سیاہ منایا گیا جس کی صدارت ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عامر غفار لون نے کی۔ مظاہرہ میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سندھ کے سینئر رہنما قاری محمد(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

 اسماعیل، سردار ذوالفقار، نذیر انجم، حبیب اللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سندھ کے صدر سردار شیراز، نائب صدر نصیر احمد خان، عامر رضا ایڈووکیٹ،راجہ آفتاب، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سید طاہر شاہ، مسلم کانفرنس سندھ کے صدر عبدالرشید ڈار، سینئر رہنما اعجاز ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی سندھ کے امیر سردار عبدالحمید اور سردار ہاشم، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالحمید مغل، کشمیر لبریشن ورلڈ کونسل کے چیئرمین سکندر حیات مغل، پاک نیشنل ہیومن رائٹس کے جنرل سیکریٹری سید الطاف شاہ، فی سبیل اللہ نیلم ویلفیئر کے چیئرمین صداقت حسین و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ مظلوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے اور کشمیر کو ان کی حق راہ دہی کے مطابق آزادی دی جائے۔ پاکستانی عوام کشمیرکی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فی الفور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ مظاہرینوں میں وادی کے رہنما غنی شاہ، سلیم اخوند، نذیر خان، شکیل ڈار، بشیر وانی، نذیر بٹ، جاوید بٹ، خواتین ونگ میں، سعیدہ بیگم، نگینہ، مہتاب بانو، جمیلہ، ناز پروین، نجمہ ودیگرکشمیر سینٹر کراچی کے اسسٹنٹ انچارج جاوید شاہ اور عامر شاہ نے کہا کہ بھارت کی حالیہ دہشت گردی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ اسلئے اس کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہم تمام سیاسی و سماجی افراد کا یوم سیاہ کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ممبر قانون ساز اسمبلی عامر غفار لون نے کہا ہے کشمیر لبریشن سیل جو کہ آزادی کشمیر کے طور پر کام کررہا ہے اور کشمیر سینٹر کراچی کی کارکردگی قابل تعریف ہے ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیر لبریشن سیل کے ساتھ مل کر اہم رول ادا کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر