خون کے آخری قطرے تک مقبوضہ کشمیر کا دفاع کرینگے،فیصل جاوید
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ ایک سچے لیڈر کی طرح وزیراعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے عزائم بے نقاب کئے۔ پاکستان اہل کشمیر کیساتھ کھڑا ہے، خون کے آخری قطرے تک انکا دفاع کریں گے۔ ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے تاریخ ساز خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)
وزیراعظم نے ببانگ دہل پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے علی الاعلان کہا کہ وہ اہل کشمیر کے سفیر بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے سامنے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خوفناک چہرے، انکی اساس اور بدترین تاریخ بے نقاب کی جائے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے انتہاء پسند نظریات فاشسٹ نازی جرمنی سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں پر مشتمل اقلیتوں پر حملے بھارتی سیکولرازم کو جلا کر بھسم کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ مودی کی سرگرمیاں ہٹلر سے تباہ کن ہیں کیونکہ مدمقابل قوتیں جوہری ہتھیاروں سے مسلح ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کیلئے بڑا امتحان ہے۔
فیصل جاوید