15اگست بھارت کایوم آزادی نہیں یوم بربادی  بن جائیگا،فیاض الحسن 

15اگست بھارت کایوم آزادی نہیں یوم بربادی  بن جائیگا،فیاض الحسن 

راولپنڈی(آن لائن)صوبائی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ15اگست بھارت کایوم آزادی نہیں بلکہ یوم بربادی    ثابت ہو گا،حکومت نے 15اگست کو سرکاری طور پر یوم سیاہ قراردے کر ساری دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کا پردہ چاک کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکولر ازم کے لبادے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کر کے اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ جس بے لوث محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

 کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ 50سال کے عرصے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر پر آج ہونے والا اجلاس عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی کشمیر کے حوالے سے مخلصانہ اور مدبرانہ کاوشوں کا ثبوت ہے۔

یوم بربادی

مزید : ملتان صفحہ آخر