صوابی،فائرنگ سے 1 جاں بحق راہ گیر سمیت 4 زخمی
صوابی(بیورورپورٹ) موضع باجا ضلع صوابی میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ راہ گیر سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمریز ولد نادر خان سکنہ باجا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
جمعرات کی سہ پہر مبینہ طور پر فیصل اور ان کے والد فدا محمد اور راز محمد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ اور انکے ساتھی نصیر کے علاوہ تین راہ گیر مقصود علی ولد محمد شعیب، سعید اللہ ولد عبدالحق اور فدا محمد ولد اقبال محمد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کا شدید مجروح ساتھی نصیر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا وجہ قتل، اقدام قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔ صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#