عمران خان کا دورہ امریکہ اصل میں کشمیریوں کا سودا تھا‘عالم داد لالیکا

عمران خان کا دورہ امریکہ اصل میں کشمیریوں کا سودا تھا‘عالم داد لالیکا

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) دورہ امریکہ اصل میں کشمیر کا سودا تھا اور ہم یہ نہیں ہونے دیں گے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ایم این اے عالم داد لالیکا کی ایم پی اے چوہدری کاشف محمود اور محمد جمیل ایم پی اے،ملک قمر اعوان،راجہ شاہد مسعود کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ ہارون آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تفصیلات کے مطا بق ایم این اے عالم داد لالیکا نے ایم.پی اے چوہدری کاشف(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

محمود اور ایم پی اے محمد جمیل،ملک قمر اعوان،راجہ شاہد مسعود کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ اصل میں کشمیر یوں کا سودا تھا اور ہم یہ نہیں ہونے دیں گے ہم اور ہماری پارٹی مسلم لیگ ن اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں مودی کو منہ کی کھانی پڑے گی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے کشمیر کل بھی ہمارا تھا ہمارہ ہے اور ہمارا رہے گا اس موقع پر چوہدری کاشف محمود ایم پی اے نے کہا کشمیر پر کوئی سودا بازی نہیں چلے گی اس پر ہمراہ موقف کلئیر ہے ایم پی اے محمد جمیل نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائی کئی دہائیوں سے ظلم سہہ رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستانی قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں پی ٹی آئی کے مقامی راہنماؤں نے جشن آزادی کے دن پرچم کشائی کی تقریب کو کینسل کرواکر 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور منا رہے ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے 15 اگست کو یوم سیاہ مناکرعوام کو بے وقوف بنانے جارہے ہیں عوام اب جان چکی ہے کشمیر کے ایشوز پر حکومت کتنی سنجیدہ ہے

عالم داد لالیکا

مزید : ملتان صفحہ آخر