14اگست‘ یوم یکجہتی کشمیر سادگی سے منانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا‘ عبدالعلیم شاہ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کو سادگی سے منانے کا حکومتی دوہ بھی جھوٹا نکلا 14 اگست یوم آزادی پر آتش بازی پر لاکھوں روپے اڑا دیے گئے اور میوزک چلا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قربابی دیں گے ان خیالات کااظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کی رات 12 بجے یوم آزادی کے آغا زپر ضلعی انتظامیہ نے لاکھوں روپے آتش بازی پر اڑا دیے کشمیریوں سے اظھار یکجہتی کا مذاق اڑایا گیا انہوں نے کہا موجودہ حکمران کشمیر کا انڈیا سے سودا کر چکے نااہل اور کٹھ پتلی حکمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں لیکن ہم آزادی کشمیر کی تحریک کو ٹھنڈا نہیں پڑنے دیں گے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اور کشمیریوں سے اظھار یکجہتی کرتی ہے۔
عبدالعلیم شاہ