دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلانے کیلئے بیتاب ہیں،بریگیڈیئر امجد اقبال

دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلانے کیلئے بیتاب ہیں،بریگیڈیئر امجد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باغ (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیشن کمانڈر باغ بریگیڈیئر امجد اقبال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے،ساری قوم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہے،افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،ہمارے بہادر جوان بیتاب ہیں کہ دشمن کوئی بیوقوفی کرے اور ہم اسے چھٹی کا دودھ یاد دلائیں، بھارت نے دفعہ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

370اور35اے ختم کر کے کشمیری عوام کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں،دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی۔شمسی سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر باغ بریگیڈیئر امجد اقبال نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے، ساری دنیا کے مسلمان پاکستان کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم اور طاقت کے زور پر انہیں اپنا غلام بنانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے قوم کے اندر جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی موجود ہے،بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔
چھٹی کا دودھ