ملتان میں ’’ یوم سیاہ ریلی ‘‘ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ
ملتان (نیوز رپورٹر ) چیف وہپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کشمیر میں بھارتی مظالم خطے کی سلامتی داءو پر لگانے کے مترادف ہے، مودی مقبوضہ وادی کا جلاد بن چکا ہے، کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے اور نوشتہ دیوار پڑھ لے بھارت نے اگر ہوش (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کے ناخن نہ لئے تو پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت کو سبق سیکھادے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی یوم آزادی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ’’یوم سیاہ‘‘ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا یہ ریلی ڈوگر ہاءوس سے شروع ہوئی اور چوک گھنٹہ گھر تک عوام کا جم غفیر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے اظہار کا بھرپور مظاہرہ تھا ۔ یوم سیاہ کی ریلی کے دیگرقائدین میں صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک، کمشنرملتان ڈویژن افتخارسہو، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی، ملک محمد عدنان ڈوگر، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،ایم پی اے سبین گل خان، ایم پی اے وسیم خان بادوزئی، چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار، سابق ٹاوَن ناظم میاں محمدجمیل، تاجررہنما خواجہ سلیمان صدیقی،خواجہ محمدشفیق، شیخ جاویداختر، سماجی رہنما شاہد محمودانصاری شامل تھے ۔ جبکہ دیگرشرکاء میں سابق ممبران میونسپل کارپوریشن ملتان منورقریشی، سلیم اللہ خان، اعجازججی ڈوگر، شیخ محمدطاہر، خالد جاوید، چوہدری خالدحسین ، شہبازقریشی، علی عمران پاشی،ملک حبیب ڈوگر، عقیل کھوکھر، اشرف ناصر خان، ظہیراعوان، مصور نقوی، آصفہ سلیم، گلشن وڑاءچ، قربان فاطمہ، غزل غازی، مسرت بخاری، ملک حامد تھہییم، فہد اسحاق سانگی، خلیل گجر، مجتبیٰ خان، عدنان خان، ملک فہیم شجرا، عامرشہزاد، ملک سدام، حاجی عبدالغفور، کامران بھٹہ، یعقوب شیرا، سعید مونی،خالد چٹھہ، واجد شوکت، ندیم قریشی سمیت دیگر شریک تھے ۔ چوک گھنٹہ گھر میں ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ملک محمد عامر ڈوگر نے مزیدکہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہے، قوم کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہا ہے آج یوم سیاہ منانے کا مقصد اقوام عالم کو یہ بتانا تھا کہ بھارتی مظالم انسانی ہٹوں کو کراس کرچکے ہیں اور اب کشمیر کا آزاد ہونا اٹل ہوچکا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی حکومت اور افواج پاکستان کشمیری بھائیوں کی یکجہتی اور کشمیر کی آزادی کےلئے جو اقدامات اٹھائےں گے قوم کا ہر فرد ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کشمیر کی حمایت میں عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم کا نہ صرف آغاز کردیا ہے بلکہ پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کےلئے نوشتہ دیوار ہے کیونکہ مودی کے اقدامات ہٹلر سے کم نہیں اور ان مظالم کا اب اختتام ہونے والا ہے، پوری پاکستانی قوم آج یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کی نام نہاد جمہوری اقدار کو مسترد کرتی ہے بلکہ کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے پاک افواج کے سربراہ کے اقدامات کے ساتھ پوری پاکستانی قوم شانہ بشانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر میں واضح طور پر یہ موقف دہرایا ہے کہ اب بھارت کی کسی گیدڑ بھبھکی کو قبول نہیں کیا جائے گا اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری دنیا اس کے اثرات سے متاثر ہوگی، آج پوری قوم کا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے حقوق کے جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے، مودی عالمی قصائی کا کردار ادا کررہاہے اور مسلمانوں کے خلاف جبر و بربریت کے بازار کو اگر بند نہ کیا گیا تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری مسلم اقوام چین، ترکی سمیت ہمسایہ دوست ممالک کشمیر کے ایشو پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور بھارت کو ہم بارآور کرادینا چاہتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب بدلنے کی جو کوشش کررہا ہے یہ دراصل سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور عالمی قوانین کے منافی ہے، کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام مشکل کا شکار ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں قحط جیسی صورتحال، زندگی سسکتی نظر آرہی ہے اور کشمیری رہنماءوں کو اندھا دھند گرفتار کیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ اس موقع پرصوبائی وزیرپنجاب ڈاکٹراخترملک نے کہا کہ آج بھارت کا یوم آزادی کشمیر پر مظالم کے باعث ’’یوم سیاہ ‘‘ بن گیا ہے بھارت کی تاریخ اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر سے بھری پڑی ہے، پاکستان کا یہ واضح موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ ہیں ، کشمیری عوام کو گولیوں کا نشانہ بناکر بھارت کشمیر کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، آج ہم بھارت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جتنے مرضی ظلم و جبر کا مظاہرہ کرلے آخر آزادی کشمیریوں کا مقدر ٹھہرے گی ۔ ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری محمدندیم قریشی ، صوبائی مشیرحاجی جاوید اختر انصاری، ایم پی اے ملک واصف راں ، ایم پی اے سبین گل خان، ایم پی اے وسیم بادوزئی، تاجر رہنماخواجہ سلیمان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی بھارت کے چہرے سے عیاں ہیں ، آرٹیکل 370 کی منسوخی اس بات کی گواہی ہے کہ بھارت کشمیری عوام سے ہار گیا ہے، پاکستان ہر سطح پر کشمیر کا مسئلہ اٹھا رہا ہے اور دوست ممالک کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو صحیح صورتحال سے آگاہ رکھا جاسکے ۔ اس موقع پر ملک عدنان ڈوگر، سماجی رہنما شاہد محمودانصاری، آصفہ سلیم، گلشن وڑاءچ، قربان فاطمہ، سلیم اللہ خان، منورقریشی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر عالمی قصائی مودی کا پتلا اور جھنڈا بھی جلایا گیا ۔