گوشت کھانے میں بے احتیاطی ‘ 2ہزار سے زائد شہری ہسپتال پہنچ گئے

  گوشت کھانے میں بے احتیاطی ‘ 2ہزار سے زائد شہری ہسپتال پہنچ گئے

  

ملتان ( وقا ءع نگار ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملتانیوں نے جی بھر کر کھانا کھایا ۔ پر احتیاط کا دامن نہ تھامنے سے 2 ہزار سے زائد شہری ہسپتالوں میں پہنچ گئے ۔ معلوم ہوا ہے عید الاضحی کے موقع پر ملتان کے باسیوں نے گوشت پر خوب ہاتھ صاف کیے ۔ جبکہ کھانے کی اشیا میں ملتان کے باسیوں نے اعتدال کا دامن بھی نہ اپنایا ۔ اور اس بار بھی بڑی تعداد میں شہری بدہضمی اور گیسٹرو کے مرض کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں ۔ عید کے تینون دنوں میں دو ہزار سے زائد شہری ہسپتالوں میں پہنچے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ہیں ۔ جن میں نشتر ہسپتال میں عید کے تین روز میں 1085 مریض لائے گئے ہیں ۔ چلڈرن کمپلیکس میں 345 مریض بچے لائے گئے ۔ ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں 396 مریض لائے گئے ۔ جبکہ فاطمہ جناح وویمن ہسپتال اور سول ہسپتال میں 125 مریض لائے گئے،ایم ایس ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر راو امجدکے مطابق رپورٹ ہونے والے زیادہ تر مریض پہلے سے یوریک ایسڈ ۔ بلڈ پریشر شوگر ۔ دل جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا ت;63;ے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -