صرفہ بازار میں تالے کاٹ کر چور 60لاکھ کا سونا لے اڑے
ملتان ( وقا ءع نگار ) جونیئر ایس ایچ او کی تعیناتی ۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے صرافہ بازار میں مسلح افراد نے دکان کے تالے کاٹ کر60لاکھ مالیت کا سونا ،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے گلی پنجراں والی میں جیولر غلام دستگیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ عید کے تیسرے روز 3 نامعلوم افراد جن کے پاس ویلڈنگ پلانٹ تھا ۔ اس کی دکان کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے ملزمان نے دکان کے لاکر کو بھی ویلڈنگ پلانٹ کی مدد سے کاٹ کر اندر موجود سونا مالیتی 60 لاکھ، نقدی اور(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ دہلی گیٹ قائم مقام ایس ایس پی آپریشنز ربنواز تلہ موقع پر پہنچ گئے ۔ اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ۔ غلام دستگیر کا کہنا تھا کہ وہ عید پر دکان کو تالے لگا کر گھر گیا تھا عید گزرنے کے بعد اگلے روز جب دکان پر پہنچا تو تالے کٹے ہوئے تھے ۔ پولیس نے حسب روایت کاغذی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ جبکہ دوسری جانب جونئیر تھانیدار کو ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ جسکو ابھی فیلڈ کا بالکل تجربہ نہیں ہے ۔ کیونکہ موصوف کی زیادہ دلچسپی بیج میٹوں کے ساتھ ہوٹلوں پر کھانا کھاتے میں گزرتی ہے ۔ شہریوں نے سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ کم ازکم تجربہ کار تھانیدار کو ایس ایچ او دہلی گیٹ لگایا جائے ۔ جسکو فیلڈ کا تجرجہ ہو ۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر واردات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو احتجاج کیا جائے گا ۔ جسکی تمام تر ذمے داری ضلعی پولیس پر عائد ہوگی
60لاکھ کا سونا