قتل،حادثات میں بچے سمیت 9افراد جاں بحق ،ایک لاش برآمد

  قتل،حادثات میں بچے سمیت 9افراد جاں بحق ،ایک لاش برآمد

  

ملتان، شادن لُنڈ ، ڈیرہ ، رحیمیارخان ، چشتیاں ، شاہ جمال ، خانپور (وقاءع نگار ، نمائندگان )قتل ، حادثات میں بچے سمیت9افراد جاں بحق ، ایک لاش برآمد ملتان سے وقا ءع نگارکے مطابق تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ڈیرہ اڈا چوک کے قریب فٹ پاتھ سے پچاس سالہ شخص خاوند بخش کی لاش ملی یے ۔ جسکو پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نشتر مردہ خانے منتقل کردیا ہے شادن لُنڈ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ میں مسلح(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

افراد نے فائرنگ کرکے ابراہیم قمبرانی کو قتل کردیا ،واردات کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ بستی قمبرانی میں مال مویشی کے تنازعہ پر زمان ولد سلطان قمبرانی نے تین ساتھیوں کے ہمراہ پسٹل کے فائر کرکے ابراہیم ولد اعظم قمبرانی کو قتل کردیا اور واردات کے بعد ملزمان اندر پہاڑ فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر تھانہ کالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی اور پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابقانڈس ہائی وے جام پور بائی پاس کے قریب خوفناک حادثہ، کراچی سے ڈیرہ آنے والی تیز رفتار کوچ بے قابو ہوکر قلابازیاں کھا گئی، ایک شخص جا ں بحق جبکہ 55 زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈیرہ غازیخان اور جام پور ہسپتال منتقل کر دیا ۔ اے سی, ایس ڈی پی او جام پور موقعہ پر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ھائی وے مشرقی بائی پاس جام پور روڈ ماچھی والا کے قریب ڈھانڈلہ چوک نزد بابل والی کے مقام پر کراچی سے ڈیرہ غازیخان آنے والی تیز رفتار کوچ نمبری j;66;5821جس میں ساٹھ مسافر سوار تھے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواھی کے سبب موڑ کاٹتے ھوئے بے قابو ھوکر قلابازیاں کھا کر حادثہ کا شکار ھو گئی حادثہ کے نتیجہ میں کوچ میں سوار 55مردوخواتین زخمی ھوگئے جبکہ ایک شخص موقع پر ھی جاں بحق ھو گیا ریسکیو ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کی امدادی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کرتے ھوئے جا ئے حادثہ پر پہنچ39 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور جبکہ چھ شدید زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سنٹر ڈیرہ منتقل کر دیا دس مسافروں کو موقع پر ہی طبی امداد فراھم کی گئی اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمٰن ;83688079; جامپور چوہدری طارق واقعہ کی اطلاع ملتے ھی جائے حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے اور تمام آپریشن کی نگرانی کی اور جاں بحق ھونے والے کی نعش ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ تیز رفتار موٹرسائیکل سوارڈیواءڈرسے ٹکرا کر جاں بحق ،دوسرا زخمی ،ریسکیو1122 نے زخمی کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود میں واقع بلخ سرور سٹی کے سامنے روڈ پر تیز رفتارموٹر سائیکل سوار واجد اور عاصم شہر کی طرف آرہے تھے کہ بے قابو ہو کر ڈیواءڈر سے ٹکر گئے جس سے ایک شہری واجد بھنڈسر پر شدید چوٹ کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی عاصم شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122 نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا تھانہ سول لائن پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شاہ جمال (نمائندہ پاکستان) حادثہ کا زخمی تین سالہ بچہ جاں بحق،تین شدید زخمی ریفر ۔ بستی قطب شاہ کا ساڑھے تین سالہ سونو ولد اللہ بچایا شاہ گھر کے باہر گلی میں کھیلتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا رات گئے طبیعت بگڑنے پر رورل ہیلتھ سینٹر شاہجمال لایا جارہا تھا کہ جاں بحق ہو گیا اسی طرح موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے رضیہ بی بی ،محمد برہان اور محمد راحیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویش ناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا جبکہ محمد توفیق کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔ رحیم یارخان سے بیورورپورٹ کے مطابقٹریفک حادثہ مےں شدید زخمی ہونے والے دو افراد ہسپتال مےں دم توڑگئے ۔ 39زیرعلاج ۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ گھوٹکی کے رہائشی 32سالہ اللہ رکھا کے ساتھ پیش ;200;یا جواپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ سامنے سے ;200;نیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ بستی بلوچاں کے رہائشی56 سالہ محمدارشد کے ساتھ پیش ;200;یا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھاکہ پیچھے سے ;200;نیوالے تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء اور ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے39افراد جن میں گلشن عثمان کی رہائشی4سالہ عنایا بی بی‘ خیر پور کھڈالی کا20سالہ بلال احمد‘ سربھوری روڈ کی35سالہ صغری بی بی‘ صادق ٹاءون کی 15سالہ صفیہ بی بی‘ چوک پٹھانستان کی15سالہ اسماء بی بی‘احمد پور لمہ کا20سالہ محمداعظم‘ دولت پور کا30سالہ امتیازاحمد‘ ظاہر پیر کا26سالہ محمد عبداللہ‘ احمدپورلمہ کا18سالہ محمدعمران‘ کینال کالونی کا40سالہ محمد فراز‘ سکھر(سندھ) کا12سالہ شکیل احمد‘ ترنڈہ سوائے خان کا65سالہ محمدسعید‘ اڈا گلمرگ کا29سالہ شہزاد رضا وغیرہ شامل ہےں ۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابقچشتیاں سے چند کلومیٹر دور چک 47;4770; کے قریب منی ٹرک مزدا اور سائیکل سوار میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 1 شخص محمد رمضان موقع پر جان بحق جبکہ دوسرا نعمان جو کہ اسلم پٹواری کا بیٹا بتایا جاتا ہے ۔ بہاولپور ہسپتال میں جان بحق ہو گیا ان کاتیسرا ساتھی بھی زخمی ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جا رہے تھے ۔ کہ جائے وقوعہ پر ٹرک سے ٹکرا گئے ۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد رمضان موقع پر جان بحق ہو گیا اور دوسرے زخمی کو بہاولپور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور بھی جان بحق ہو گیا ۔ جبکہ تیسر ا ان کا ساتھی بھی شدید زخمی ہو گیا ۔ متوفیان چک 6;47704687; کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ بخش خاں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابقبے نظیر شہید پل پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ دو ماٹر سائیکل تیزی رفتاری کے ساتھ آپس میں ٹکرا گئے ۔ دو نوجوان موقع پر ہلاک دوشدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جشن آزادی کے حوالے سے نوجوان موٹر سائیکلیں دوڑاتے رہے اسی حوالے سے بے نظیر شہید پل پر دو موٹر سائیکل انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ آمنے سامنے سے ٹکرا گئے ۔ جس سے دونوجوان سجاد ولد غلام محمد بعمری 20سال اور جنید ولد رشید بعمری 18سال موقع پر دم توڑ گئے جبکہ محمد نعمان ولد رفیق احمد عمر 24سال ارشد ولد اختر عمر 25سال شدید زخمی ہو گئے ۔ 1122نے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -