مظفر گڑھ : ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز‘ عملہ کی غفلت ‘ زچہ وبچہ جاں بحق

  مظفر گڑھ : ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز‘ عملہ کی غفلت ‘ زچہ وبچہ جاں بحق

  

مظفرگڑھ‘چوک مکول(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث زچہ و بچہ جاں بحق, ہسپتال انتظامیہ کے خلاف لواحقین کا زچہ و بچہ وارڈ کے سامنے احتجاج, ڈیلیوری کے لیے سمیرا بی بی زوجہ محمد طاہر کو کل رات ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا;46; تکلیف میں ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے ڈیلیوری نہیں کی;46;لواحقین کے مطابق ڈیلیوری نہ ہونے کے باعث خاتون کے پیٹ میں ہی بچہ دم توڑ گیا;46; ڈاکٹروں کی غفلت اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث سمیرا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

بی بی نے بھی دم توڑ دیا;46; غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کے لئے سول لائن پولیس کو لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہو گئی ہے;46;پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ;46;

زچہ ، بچہ جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -