قیام پاکستان کیلئے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے: بیگم نجم ارشد

قیام پاکستان کیلئے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے: بیگم نجم ارشد

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)زندہ قومیں اپنے ملک کے قومی دن ملی جوش اور جذبے کے ساتھ مناتی ہیں آزادی اللہ رب العزت کا عظیم تحفہ ہے یہ بات مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

نے کہا کہ یوم آزادی پر سرزمین پاکستان جیسی آزاد ریاست حاصل کرنے کی تحریک میں خون کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد کرنے ان کے مقصد کو عام کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے جبکہ تحریک آزادی کشمیر میں شامل تمام کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گاقیام پاکستان کیلئے شہدا ء کی قربانیوں کو یاد رکھا جانا چاہئے۔

نجم ارشد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -