پنجاب میں سیلاب کا خدشہ‘ ملتان سمیت صوبہ بھر کی میونسپل کارپویشنز ‘ ضلع کونسلوں کو الرٹ رہنے کا حکم

پنجاب میں سیلاب کا خدشہ‘ ملتان سمیت صوبہ بھر کی میونسپل کارپویشنز ‘ ضلع ...

ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے سیلاب کیخدشہ سے نمٹنے کیلئے ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے آفیسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ فلڈ وارننگ سنٹر کی جانب سے دریائے سندھ کے تونسہ بیران پر میڈیم درجے کے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

سیلاب کا خدشہ ہے جس پر پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے آفیسران اور عملہ کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، سیلاب سے نمٹنے کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹ، واٹر بوٹس سمیت دیگر حفاظتی اشیا تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب کا خدشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر