تہیہ کر لیا،مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے آخری حد تک جائینگے، علی امین گنڈاپور

تہیہ کر لیا،مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے آخری حد تک جائینگے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروانے کیلئے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا،مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، تہیہ کر لیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنا خوش آئند اور بڑی کامیابی ہے، امید سے سلامتی کونسل مسئلہ(بقیہ نمبر2صفحہ12پر)

کشمیر کے حل کی جانب ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروانے کیلئے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔، مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستانی اور کشمیری عوام بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائیں گے،مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہو چکی ہے۔

تہیہ کر لیا

مزید : ملتان صفحہ آخر