ملتان آنے والی مسافر ٹرینوں کی تاخیر کا سلسلہ نہ تھم سکا

  ملتان آنے والی مسافر ٹرینوں کی تاخیر کا سلسلہ نہ تھم سکا

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کراچی کوئٹہ لاہور پشاور اور راولپنڈی سے ملتان آنے والی مسافر ٹرینوں کی تاخیر کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ روز بھی تیز گام, شاہ حسین،زکریا ایکسپریس، جعفر ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں تاخیر سے ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچیں،جس کے باعث مسافروں کو شدید گرمی اور حبس میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق شاہ حسین 4 گھنٹے, تیزگام 3 گھنٹے, جعفر ایکسپریس 3 اور عوام ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں - جبکہ زکریا ایکسپریس بھی تاخیرسے ملتان پہنچی،ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر3صفحہ12پر)

کراچی ایکسپریس اور خیبر میل بھی کئی گھنٹے کی تاخیر سے ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچی،ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرینیں تاخیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -