ڈاکٹرز کے سکیورٹی بل کو منظور کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ مسعود ہراج 

ڈاکٹرز کے سکیورٹی بل کو منظور کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ مسعود ہراج 

  

 ملتان ( وقا ئع نگار) پی ایم اے جنوبی پنجاب کا اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی صدارت میں گزشتہ روز منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے سیکورٹی بل کو منظور کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔میلسی واقعہ پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی اور انکو بچانے کی کوشش کر رہی ہے،نہ ایف آئی ار میں دہشت گردی دفعات کا ذکر ہے نہ ہی تمام ملزمان کی گرفتاری ہوسکی 2 ملزمان کو (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

گرفتار کر کے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کمیونٹی میں اس واقعہ کے بعد شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔پی ایم اے ملتان،میلسی،وہاڑی،مظفرگڑھ،خانیوال،بہاولپور،راجن پور سمیت تمام برانچز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اج جمعہ سے تحصیل میلسی کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال ہوگی،آوٹ ڈور،ان ڈور و ایم ایل سی میں ڈاکٹرز سروسز معطل رکھیں گے۔وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ نے مطالبات منظور نہ کئے تو اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ کار ضلع وہاری کے تمام ہسپتالوں سمیت پورے جنوبی پنجاب میں پھیلا دیں گے۔اس احتجاج کی تمام ذمہ داری پولیس و انتظامیہ پر ہوگی جو ملزمان کو بچانے کے لئے ڈاکٹرز کے جائز مطالبات منظور نہیں کررہے۔اجلاس میں ڈاکٹر غلام حسین،رانا خاور،ثنااللہ،فواد،بشیر،مقبول عالم،منیر صدیقی سجاد،و دیگر شامل تھے۔

مسعود ہراج 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -