سلامتی کونسل میں پیش کی جانیوالی قرارداد پر قومی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے، پیپلز پارٹی 

  سلامتی کونسل میں پیش کی جانیوالی قرارداد پر قومی قیادت کو اعتماد میں لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی بخاری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر قوم متحد ہے، سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قومی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور پامالیوں پر منعقد ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی اپنی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)


منظور کردہ قراردادوں پر من و عن عمل کا مطالبہ دھرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل سے  مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی مبصرین کی تعنیاتی کا مطالبہ منظور کرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر مودی سرکار کے انسانیت سوز اور وحشیانہ مظالم  سے دنیا  کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل ممبران ممالک کے سربراہان سے براہ راست رابطے کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج نے کرفیو  کے ذریعیمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بزرگ مرد و خواتین اور معصوم بچے خوراک سے محروم  ہیں۔
پیپلز پارٹی